رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپورکے وارنٹ گرفتاری جاری

مظفرآباد(پی این آئی)رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپورکے وارنٹ گرفتاری جاری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپورکے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔علی امین گنڈاپور کے خلاف آزادکشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں علی امین گنڈاپور کو 28 فروری کو الیکشن کمیشن آزادکشمیرکےروبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔۔

۔یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف درخواست وکیل راجہ ذوالقرنین نے 2021 کے الیکشن کے دوران دائر کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close