کراچی (پ ر) ایم کیو ایم کو کراچی میں 15 سیٹیں دے کر کراچی پہ قبضہ کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے الیکشن والے دن جس طرح شدت پسند گروہوں کو کھلا چھوڑ کر ٹھپے لگوائے گئے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کراچی کو ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے حوالے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی اس کا بھرپور مقابلہ کرے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار نزاکت خان نے کراچی پریس کلب میں ناصر محمود لیلہ خان اور دیگر کہ ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا سردار نزاکت نے مزید کہا کہ اگر کوئی یہ خواب دیکھ رہا ہے کہ الیکشن میں ٹھپہ مافیا کی سپورٹ کر کے کراچی پہ قبضہ کروا لے گا اس طرح کی سوچ سوچنے والے احمقون کی جنت میں رہتے ہیں کراچی شہر کا مینڈیٹ پہلے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس تھا اور آج بھی پیپلز پارٹی کے پاس ہے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کراچی سے کامیاب ہوئی ہم کراچی میں کسی کو غنڈہ گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں دیں گے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ ہم کراچی قبضہ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے انشاءاللہ ائندہ وزیراعلی سندھ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا اور گورنر سندھ بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا ایک سوال کے جواب میں سردار نزاکت نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ کسی طرح کا بھی اتحاد ناممکن ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن کراچی کی ترقی میں بلاول بٹو زرداری کے ویژن مطابق کام کرے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں