تحریک انصاف کا احتجاج، موٹروے بند کر دی گئی

پشاور (پی این آئی) تحریک انصاف کا احتجاج، موٹروے بند کر دی گئی ۔۔ پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پر تحریک انصاف کے احتجاج کے سبب ایم ون موٹر وے پر ٹریفک کی آمدورفت روک دی گئی۔

موٹروے بند ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، رشکئی انٹرچینج سے آگے موٹروے مکمل طور پر بند ہے۔ تحریک انصاف کے مظاہرین کی قیادت حلقہ پی کے 82 سے امیدوار کامران بنگش کر رہے ہیں۔ کامران بنگش کا کہنا تھا کہ فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج نہ دیئے تو موٹروے کو مکمل طور پر بند کر دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close