پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد میں این اے 46 کے پولنگ آفیسر کی مدعیت میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے رقم چھین لی، گاڑی جلانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔۔۔۔۔۔۔اسلام آباد کے تھانہ ترنول میں درج ایف آئی آر کے مطابق این اے 46 کے پولنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ وہ بھڈانہ کلاں پولنگ اسٹیشن پر ڈیوٹی کے بعد باہر نکلے تو پی ٹی آئی کارکنوں نے گھیر لیا، ہجوم میں شامل افراد گاڑی کی چھت پر ڈنڈے اور مکے مارتے رہے۔

پولنگ افسر کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے نقد رقم چھینی، گاڑی جلانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔۔۔۔۔۔۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آدھے گھٹے بعد ہجوم سے جان چھڑائی، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close