پرویز خٹک سیخ پا ہو گئے، وجہ کیا بنی؟

پشاور(پی این آئی) پرویز خٹک سیخ پا ہو گئے، وجہ کیا بنی؟پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کی انتخابات کے بعد اپنے حلقے میں باہر نکلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرویز خٹک کی موجودگی میں پی ٹی آئی کارکن نعرے لگا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔پرویز خٹک کو دیکھ کر تحریک انصاف کے کارکنوں نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگائے، جس پر سربراہ آئی پی پی نے نعروں کے جواب میں کہا کہ ’کچھ تمیز کرلیں میں آپ کا چچا ہوں، آپ میں کوئی تمیز نہیں‘۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا سے پرویز خٹک کو دو صوبائی حلقوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ان کے دو بیٹے بھی نہیں جیت سکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close