پہلا آزاد امیدوار جس نے اپنی قومی اسمبلی کی نشست نواز شریف کو پیش کردی

ٹیکسلا (پی این آئی) ٹیکسلا کے حلقہ این اے 54 سے جیتنے والے آزاد امیدوار عقیل ملک نے اپنی نشست نوازشریف کو پیش کر دی۔

سوشل میڈیا پر صحافی غریدہ فاروقی کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں این اے 54 سے الیکشن جیتنے والے بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ یہ سیٹ پہلے بھی نوازشریف کی تھی، یہ ابھی بھی ان کی ہے اور آئندہ بھی محمد نوازشریف ہی کی ہو گی، میں اپنی قیادت نوازشریف اور شہباز شریف اور مریم نواز کو بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں اور یہ نشست ٹیکسلا کی عوام کے توسط سے نوازشریف کو پیش کرتا ہوں۔اس سے قبل ان کا بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں یہ حلقہ خالی چھوڑا گیا تھا جس کی وجہ سے میں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close