خیبرپختونخوا میں حکومت سازی، تحریک انصاف نے اہم سیاسی جماعت سے رابطہ کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی کامیابی کے بعد بیرسٹر سیف نے خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے جماعت اسلامی سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت سازی کیلئےکے پی میں آزاد اراکان کی جماعت اسلامی سےبات چیت ہوئی ہے۔جماعت اسلامی پشاور کے امیر بحراللہ خان ایڈووکیٹ نے رابطوں کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سے پہلےباضابطہ رابطےکی تصدیق کرتا ہوں، پی ٹی آئی کے بیرسٹر سیف اور میرا رابطہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ بیرسٹر سیف سے تمام امور پر بات چیت ہوئی۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اب تک کے نتائج کے مطابق 81 تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام 7، ن لیگ 5، پیپلزپارٹی 4 اور جماعت اسلامی نے 3 نشستیں جیتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close