انتخابی نتائج روک دیے گئے، دوبارہ پولنگ کا حکم جاری

لاہور(پی این آئی) انتخابی نتائج روک دیے گئے، دوبارہ پولنگ کا حکم جاری ۔۔۔۔۔۔۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88 خوشاب 2 کے انتخابی نتائج روک دیے۔الیکشن کمیشن نے این اے 88 کے 26 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم بھی دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 88 کے 26 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ 15فروری کو ہوگی۔واضح رہے کہ غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اس نشست سے آزاد امیدوار محمد معظم شیر 67800 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد اکرم خان 60170 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close