عوامی مسلم لیگ نے راولپنڈی میں اپنی شکستوں کا اعتراف کرلیا لیکن کس بات پر خوشی کا اظہار کیا؟

راولپنڈی (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ نے قومی اسمبلی کے 2حلقوں میں اپنی شکست تسلیم کرلی۔

عوامی مسلم لیگ کے رہنما اور شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ’ہم این اے 56 اور این اے 57 سے اپنی شکست تسلیم کرتے ہیں۔ جہاں ہمیں اپنی شکست کا غم ہے وہیں اس بات کی خوشی بھی ہے کہ راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن )کو بھی شکست ہوئی ہے۔میں تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سیمابیہ طاہر اور شہریار ریاض کو مبارک باد دیتا ہوں”۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close