اسلام آباد (پی این آئی)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی تک کی صورتحال کے مطابق ن لیگ خاطرخواہ پرفارم نہیں کرسکی ہے ، ’’مک گیا شو، گو نواز گو ہو گیا ہے‘‘ ۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ توقع یہی کی جارہی تھی کہ ملک بھر سے آزاد امیدوار کامیابی حاصل کریں گے، اب امیدواروں کی منڈی لگے گی، پیوپاریوں نے اسلام آباد پہنچنا شروع کردیا ہے،
جو بات کر رہا ہوں وہ اگلے 72 گھنٹوں میں سچ ثابت ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے بڑا سرپرائز ملا ہے ، ایم کیو ایم کچھ زیادہ ہی سیٹیں جیت رہی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں