لندن(پی این آئی)بانی تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈاسمتھ نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت میں کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور ان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے 8 فروری کو پاکستان میں ہونے والے انتخابات سے ایک دن پہلے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ووٹ ڈالنے کے بعد ہیش ٹیگ #votePTIکا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو یا تصویر بنائیں اور بتائیں کہ ‘میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا’ اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں