جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

راولپنڈی (پی این آئی) عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہیں ہوئی، وہ جیل کی دوسری جانب قید ہیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی، بعد از سماعت میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کی جانب سے 3 کروڑ کے عوض ٹکٹ لینے کی بات پر اب بھی قائم ہوں۔ انہوں نے تحریک انصاف کے خلاف کوئی پریس کانفرنس کرنے کی تردید کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close