نورا کشتی کے کھلاڑی کون کون؟

کراچی(پی این آئی)نورا کشتی کے کھلاڑی کون کون؟پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ نواز شریف، بلاول بھٹو اور ایم کیو ایم نورا کشتی لڑ رہے ہیں۔کراچی کی اینٹی انکروچمنٹ عدالت میں سوسائٹی کی زمین پر قبضے کے کیس کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایک دوسرے کی مخالفت کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پی ڈی ایم ٹو بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا، الیکشن والے دن پاکستان اور کپتان کی خاطر گھر سے نکلنا ہے۔حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ بلاول کل کہہ رہے تھے کہ عوام کا سمندر ہے، ایک دن پہلے یہ شہر گٹروں کا سمندر بنا ہوا تھا، 15 برسوں سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 35 برسوں سے ایم کیو ایم حکومت کا حصہ ہے، تکلیفیں برداشت کرنے کے بعد بھی جو لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں ان کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے جانا تھا چلے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عوام کپتان کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں، ایک دن پاکستان کی خاطر ایک دن کپتان کی خاطر سب کو نکلنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close