مری(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی کی سزا ور نااہلی، قدرت کا جواب قرار۔۔۔۔۔۔۔۔۔مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا ور نااہلی کو قدرت کا جواب قرار دے دیا ۔ مری میں جلسے سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ میں 1950 میں پیدا ہوا اور پہلی بار مری 1956 میں آیا، 1985 میں وزیراعلیٰ بنا تو سب سے پہلے پنڈی مری میٹل روڈ بنوایا، مجھے مری میں کہیں بھی لے جائیں میں آپ کو راستے بتا دوں گا۔لیگی قائد نے کہا کہ نوازشریف کو نکالنے والا تاحیات نااہل ہوچکا ہے اور نوازشریف عوام کے سامنے کھڑا ہے،
جس نے مجھے نکالا تھا آج وہ خود استعفیٰ دے کر گھر چلا گیا، وہ شخص 8 ماہ بعد چیف جسٹس بننے والا تھا آج گھر جارہا ہے، مجھے تاحیات نااہل کیا گیا تھا لیکن میں آج آپ کے سامنے کھڑا ہوں،سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں روٹی، گھی اور پیٹرول سب کچھ سستا تھا تو پھر آپ نے مجھے کیوں نکالا، مجھے نکال دیا تو میری جگہ جس کو لائے وہ کہتا تھا ایک کروڑ نوکریاں دوں گا، کیا کسی کو نوکری ملی؟ وہ انڈے مرغی کہاں چلے گئے؟ بلین ٹری کا جھوٹ بولا گیا۔نواز شریف نے مزید کہا کہ کہتے ہیں یوتھ ان کے ساتھ ہے، یوتھ تو سارے یہاں میرے ساتھ ہے، مسلم لیگ (ن) پاکستان کو دوبارہ تعمیر کرے گی،
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں