پیپلز پارٹی کے امیدوار لیٹ گئے

کراچی(پی این آئی)پیپلز پارٹی کے امیدوار لیٹ گئے۔۔۔۔۔۔پینا فلیکس اتارنے پر فیصل آباد کے حلقے پی پی 112 کے امیدوار عدیل تاج میونسپل کارپوریشن کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے۔میونسپل کارپوریشن کا عملہ پیپلز پارٹی کے امیدوار عدیل تاج کے پوسٹر اور پینا فلیکس اتار رہا تھا۔عدیل تاج کا کہنا ہے کہ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق سائز ہونے کے باوجود پیپلز پارٹی کے پینا فلیکس اتارے جا رہے ہیں۔ضلعی صدر پیپلزپارٹی رانا نعیم دستگیر نے پینا فلیکس اتارنے پر میونسپل کے عملے سے پوسٹر اور پینا فلیکس اتارنے کی وجہ پوچھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں