ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے چاہنے والوں کیلئے خوشخبری

نئی دہلی (پی این آئی)سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے انگلینٖڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نہ ہونے کی اصل حقیقت سامنے آگئی ۔

اے بی ڈویلیئرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے ۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ویرات کوہلی کی عدم شرکت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کی زندگی میں سب کچھ بہتر ہے، وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں کیونکہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ میں کسی اور بات کی تصدیق نہیں کرسکتا۔ میں کرکٹ کے میدان میں انہیں کھیلتے دیکھنے کا انتظار کر رہا ہوں لیکن اگر آپ سچے اور جینوین انسان ہیں تو فیملی آپ کی پہلی ترجیح ہوتی ہے ، اس پر ویرات کوہلی کو جج نہیں کیا جا سکتا، یقیناً ہم انہیں مس کر رہے ہیں لیکن انہوں نے اچھا فیصلہ لیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close