ووٹرز کی جانب سےپرانا وعدہ یاد دلانے پر فردوس عاشق غصے میں آگئی،ہار اتار پھینکے

سیالکوٹ(پی این آئی)سیالکوٹ میں انتخابی مہم کے دوران خواتین ووٹرز کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو گیس کی فراہمی کا وعدہ یاد دلایا گیا تو ناراض ہوگئیں اور ہار اتار پھینکے۔

این اے70 میں کھروٹہ سیداں میں فردوس عاشق اعوان انتخابی مہم کے سلسلے میں خواتین ووٹرز سے ملاقات کر رہی تھیں کہ اس دوران خواتین نے انہیں یاد دلایا کہ آپ نے وعدہ کیا تھا کہ آپ علاقے میں سوئی گیس فراہم کریں گی۔سوال سن کر فردوس عاشق اعوان نے ہار اتار پھینکے، ان کا کہنا تھا کہ آپ کوگھر آئے مہمان کا تو خیال ہونا چاہیے، جو کچھ آپ کہہ رہی ہیں یہ آپ کے اندرکا بغض ہے۔فردوس عاشق اعوان ناراض ہو کر وہاں سے روانہ ہوگئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close