عام انتخابات، لاہور ہائیکورٹ نے ہدایت کردی

لاہور(پی این آئی)عام انتخابات، لاہور ہائیکورٹ نے ہدایت کردی۔۔۔۔۔۔لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام امیدواروں کو یکساں میڈیا کوریج دینےکی ہدایت کردی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر 10صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل17ہر شہری کو آزادی اظہار رائے سمیت دیگر حقوق فراہم کرنے کا پابند کرتا ہے، عام انتخابات کے لیے الیکشن مہم اور اپنا منشوربتانےکی تشہیربنیادی حق ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close