ماضی میں لوگوں کو مریم نواز کے جلسے میں شرکت سےکون روکتا رہا؟

نارووال (پی این آئی)ن لیگ کے ناراض رہنما دانیال عزیز نےالزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال نے ماضی میں لوگوں کو مریم نواز کے جلسے میں شرکت سے روکا تھا۔

شکرگڑھ میں گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیزنے کہا کہ 2018 میں بڑے لیڈروں نے جلسے سے انکار کیا ہم نے کروا دیا، نوازشریف جیل میں تھے تو میں نے ظفروال میں مریم نواز کا جلسہ کروایا تھا، جبکہ ’احسن اقبال لوگوں کو جلسے میں شرکت سے روکتے رہے‘۔دانیال عزیز نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ احسن اقبال اوران کا ایم پی اے یا کوئی رشتے دار مریم کے جلسے میں نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مشکل دن تھے تب طے ہونا تھا لوٹا کون ہے ساتھی کون ہے۔ دانیال عزیز نے مزید کہا کہ مریم نواز اور احسن اقبال کو وہ دن تو اچھی طرح یاد ہوگا، پارٹی بہتر فیصلہ کرسکتی ہے مریم نے میرے حلقے میں جلسہ کرنا ہے یا نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close