آئی ٹی کے شعبےسے تعلق رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان نے آئی ٹی کے شعبے میں 3 اہم سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق ہم نے چین کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہےکہ وہ پاکستان کے ذریعے اپنے انٹرنیٹ ٹریفک کو روٹ کرنا شروع کرے، پاکستان کو ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کا ایک علاقائی مرکز بنانا ہے اس سے پاکستان کو انٹرنیٹ ٹرانزٹ ٹریفک کی مد میں بھاری ریونیو حاصل ہوسکتا ہے۔ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ٹیلی کام آپریٹر نے پاکستان میں پہلے ڈیٹا سینٹر اور کیریئر نیوٹرل انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹ کی بنیاد رکھ دی ہےجس سے ملک میں انٹرنیٹ کنکٹی ویٹی مزید پختہ ہوگی۔ ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ اس ڈیٹا سینٹر کا کام پی ٹی سی ایل سنبھالے گی ، پاکستان میں گوگل کلاؤڈ اور دیگر سروسز شروع ہوسکیں گی ، پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین اب ان تمام سروسز تک مقامی طور پر رسائی حاصل کرسکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں