خاتون صحافی کو بھاری جرمانہ ادا کرنیکا حکم

واشنگٹن(پی این آئی) امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہتکِ عزت کے ایک مقدمے میں صحافی ای جین کیرول کو 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالرز ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

صحافی جین کیرول کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان کے ریپ سے انکار کرنے پر بطور قابلِ اعتماد صحافی ان کی ساکھ تباہ ہو گئی ہے۔سابق امریکی صدر کو جو رقم ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے وہ صحافی ای جین کیرول کی جانب سے مانگی گئی رقم سے کم از کم 1 کروڑ ڈالرز زیادہ ہے۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔سابق امریکی صدر کی جانب سے 1990ء کے وسط میں برگڈورف گڈمین ڈیپارٹمنٹل اسٹور ڈریسنگ میں صحافی جین کیرول کے ساتھ ریپ کرنے کے الزام کو مسترد کرنے پر ایلے میگزین کی سابقہ کالم نگار نے نومبر 2019ء میں ان پر مقدمہ دائر کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close