ن لیگ کے سینئر رہنما پر تنقید کا سلسلہ جاری

لاہور(پی این آئی)ن لیگ کے سینئر رہنما پر تنقید کا سلسلہ جاری۔۔۔۔۔۔۔ لیگی رہنما دانیال عزیز کی جانب سے ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔شکرگڑھ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کے کہنے پر پولیس کے چھاپے جاری ہیں،انہیں شکست نظر آرہی ہے اسی لیے وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں،پولیس کے افسران بالا یہ سب کچھ احسن اقبال کے کہنے پر کر رہے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہمارے اجتماعات پر پولیس اور ایلیٹ کی گاڑیاں پہنچ جاتی ہیں،

مسلح اہلکار عوام سے کہتے ہیں یہاں سے بھاگ جائیں،حالت یہ کہ مجھے بغیر روشنی خطاب کرنا پڑرہا ہے ،ہمارے جلسے سے لائٹیں اور کرسیاں پولیس والے اٹھاکرلے گئے ہیں۔دانیال عزیز نے سوال کیا کہ احسن اقبال صاحب کیا ووٹ کی عزت یہ ہے ؟لیول پلینگ فیلڈ یہ ہے ؟یہ 1960 نہیں کہ لوگ ڈر جائیں گے،عوام سب جانتے ہیں،احسن اقبال پچھتائیں گے کہ وہ عوام کے ساتھ یہ حرکتیں کر رہے ہیں صرف اور صرف اس لیے کہ ان کے بیٹے کو اس حلقے پر تھوپ دیاجائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close