پنجاب کے اہم ترین مسائل کیا ہیں؟سروے رپورٹ سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی)پنجاب کے عوام نے مہنگائی، بیروزگاری اور گیس کی لوڈشیڈنگ کو اہم ترین مسائل قرار دیا ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینیئن اینڈ ریسرچ (آئی پی او آر) نے عوامی آرا پر شامل نیا سروے جاری کیا ہے۔سروے نتائج کے مطابق مہنگائی، بیروزگاری اور گیس کی لوڈشیڈنگ اہم ترین مسائل ہیں، جب کہ تعلیم ، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور صاف پانی کی فراہمی کو پنجاب کے عوام نے اہم مسائل میں سب سے نیچے شمار کیا۔سروے میں 29 فیصد نے مہنگائی،20 فیصد نے بیروزگاری جب کہ 20 فیصد نےگیس کی لوڈشیڈنگ کو پنجاب کا سب سے اہم مسئلہ کہا۔بجلی کی لوڈشیڈنگ کو 4 فیصد جب کہ تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی کو 2 فیصد افراد نے صوبےکا اہم مسئلہ قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں