انتخابی مہم کے دوران فائرنگ، تشویشناک خبر آگئی

پشاور (پی این آئی) پشاور میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پشاور کے حلقے پی کے 82 سے الیکشن لڑنے والے آزاد امیدوار طارق اعوان کی انتخابی ریلی جاری تھی کہ انم صنم چوک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ فائرنگ طارق اعوان کے مخالف ملک شیر کے ساتھیوں کی جانب سے کی گئی ، فریقین کے مابین کچھ عرصے سے تنازعات چلے آرہے تھے۔ زخمی ہونے والے کارکنان کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پولیس نے ان کے بیانات قلمبند کر کےتفتیش شروع کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close