تازہ ترین

خوفناک حادثے میں کئی ہلاکتیں ہوگئیں

جامشورو (پی این آئی) جامشورو میں انڈس ہائی وے خانوٹ کے قریب پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جامشورو میں ہونے والے خوفناک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ دس سے زائد زخمی ہوئے۔ وین کو کاٹ کر زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جا رہا ہے، زخمی ہونے والوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ایک اور افسوسناک واقعے میں پاکستان جرنلسٹس فورم متحدہ عرب امارات کے ایگزیکٹو ممبر خالد محمود گوندل کے جواں سال بھتیجے محمد نبیل گوندل ایک ٹریفک حادثہ میں انتقال کر گئے-وقوعہ کے مطابق محمد نبیل گوندل موٹر سائیکل پراپنے گھر جا رہے تھے کہ جھیورانوالی (گجرات) کے قریب ان کی سواری سڑک پر جاتی ہوئی ایک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہو گئے- مرحوم محمد نبیل گوندل کی عمرسولہ 16 سال اور وہ نویں کلاس کے طالب علم تھے۔ محمد نبیل گوندل کی اچانک حادثاتی وفات پر پی جے ایف کے ارکان، امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں اورخالد محمود گوندل کے دوست و احباب نے ان سے اظہار تعزیت کرتے ھوئے مرحوم محمد نبیل گوندل کے لئے دعائے بخشش و مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں