دورانِ کرکٹ میچ خوفناک حادثہ ، آسٹریلوی بیٹر شدید زخمی ہوگئے، افسوسناک خبر

ویب ڈیسک (پی این آئی)آسٹریلیا کے بیٹسمین عثمان خواجہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں چہرے پر گیند لگنے کے باعث بری طرخ زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم کو جیت حاصل کرنے کیلئے محض1 رن درکار تھا تاہم کیریبئین فاسٹ بولر شمر جوزف نے عثمان خواجہ کو باؤنسر کروائی جو سیدھا انکے ہیلمٹ پر جاکر لگا۔ گیند لگنے کے باعث آسٹریلوی اوپنر کے جبڑے سے خون بہنے لگا، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ کو جبڑے کے فریکچر سے کلیئر قرار دیا گیا ہے تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔عثمان خواجہ کے تاخیر سے ہونے والے کن کشن کا جائزہ لیا جائے گا، ابتدائی معائنے میں انہیں کن کشن کی شکایت نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close