پیپلز پارٹی ن لیگ کے ساتھ مل کر حکومت بنائی گی یا نہیں؟بلاول بھٹو نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ مل کر حکومت نہیں بنائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات 2024ء کے بعد حکومت سازی کی پارٹی پالیسی بیان کردی۔انہوں نے ن لیگ کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے امکان کو رد کردیا اور کہا کہ ایک شخص کے ہاتھوں دو بار بے وقوف بننا شرمناک ہوگا۔پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہم آزاد اراکین کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے، یہ مذاق ہے جو کہتے ہیں سیاست کو قربان کیا مگر ریاست کو بچایا۔اُن کا کہنا تھا کہ پاناما ایک حقیقت ہے جس کا آج تک جواب نہیں دیا گیا، یہ خان صاحب کا بنایا ہوا نہیں تھا۔ پاناما ایک انٹرنیشنل ایشو تھا، لیکن یہ لوگ جیل سے نکل کر انہیں اپارٹمنٹ میں رہنے لگے جس کا پاناما میں الزام تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close