مادھوری کو گرفتار کر لیا گیا،

خوشاب (پی این آئی) ایک سو افراد کو شادی کا جھانسہ دے کر لوٹنے والی ملزمہ نسرین عرف مادھوری گروہ سمیت گرفتار کر لی گئی ہے۔۔۔ گرفتار ملزمان سے مالِ مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمہ اب تک 100 سے زائد افراد کو لوٹ چکی ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خوشاب کے علاقے قائد آباد سے شادی کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے والی ملزمہ کو دلہن کے روپ میں گرفتار کر لیا ہے۔۔۔۔ملزمہ نسرین عرف مادھوری پچھلے 8 سال سے شادی کا جھانسہ دے کر 100 سے زائد افراد کو لوٹ چکی ہے۔۔۔۔ملزمہ کو اس کے گروہ سمیت گرفتار کر کے لوٹے ہوئے 3 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close