شاداب خان کو بڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ قومی ٹیم کے اہم سپنر ابرار احمد اور خرم شہزاد نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب شروع کر دیاجبکہ شاداب خان کو پانچ ہفتے کے ری ہیب کے بعد فٹ قرار دیدیا گیا ہے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ساتھ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ابرار احمد ان فٹ ہوگئے تھے،ابرار احمد کینبرا میں پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ کے دوران دائیں ٹانگ میں درد کی وجہ سے سیریز اے باہر ہوئے تھے ۔24 سالہ خرم پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد اسٹریس فریکچر کا شکار ہو گئے تھے ۔ دوسری جانب آل راؤنڈر شاداب خان کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ٹخنے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب شاداب خاننیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پانچ ہفتے کی بحالی ( ری ہیب ) کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں۔

 

 

ڈاکٹر سہیل نے شاداب خان کے فٹ ہونے پر خوشی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان کو یہاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیکل ٹیم کےبحالی کے پلان سے گزرنے کے بعد فٹ قرار دیا گیا ،خرم شہزاد اور ابرار احمدکی انجری کی نوعیت کو سمجھنے کے لیے لازمی ٹیسٹ کرایا گیا،دونوں کھلاڑیوں کو ری ہیب پلان فراہم کیا گیا ہےجس پر وہ میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں کام کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close