ٹرین کی کھڑکی سے ہاتھ ڈالنا چور کو پڑا مہنگا، مسافر نے پکڑ لیا ہاتھ۔ کئی کلومیٹر تک ٹرین کی کھڑکی سے لٹکتا رہا

ویب ڈیسک (پی این آئی)چوری کی واردات میں اکثر چوروں کو منہ کی بھی کھانی پڑ جاتی ہے اور ایسا ہی کچھ بھارت میں ایک چور کے ساتھ ہوا۔

بھارتی ریاست بہار میں ایک چور نے چلتی ٹرین سے مسافر کا فون چوری کرنے کی کوشش کی لیکن چور کو یہ حرکت مہنگی پڑگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیسے ہی چور نے ٹرین کی کھڑکی سے مسافر کا فون اٹھانے کی کوشش کی تو مسافر نے حاضر دماغی کا استعمال کرتے ہوئے چور کا ہاتھ پکڑ لیا اور یوں چور چلتی ٹرین میں کھڑکی سے لٹک گیا۔اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں چور کو چلتی ٹرین کی کھڑکی سے لٹکتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے اور وہ شور مچارہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین کی رفتار کم ہونے پر پٹری پر دو لوگ بھاگتے ہوئے آئے جو چور کو حادثے سے بچانے کی کوشش کررہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو ٹرین میں موجود مسافر کی جانب سے بنائی گئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close