پی سی بی میں تین اہم استعفے

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ بھی مستعفی ہو گئے۔

پاکستان کرٹ بورڈ نے اینڈریو پٹک اور گرانٹ بریڈ برن کے عہدے چھوڑنے کی بھی تصدیق کر دی۔ پی سی بی نے ورلڈ کپ کے بعد تینوں آفیشلز کو اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کا کہا تھا۔گرانٹ بریڈ برن ورلڈ کپ میں ٹیم کے کوچ اور اینڈریو پٹک بیٹنگ کوچ تھے۔مکی آرتھر کو 2023 میں ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا، وہ 2016 سے 2019 کے درمیان پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔مکی آرتھر کی کوچنگ میں قومی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ایک پوزیشن پر آئی، وہ ساؤتھ افریقہ ، آسٹریلیا اور سری لنکا کے کوچ بھی رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close