لاہور(پی این آئی)عام انتخابات، مزید کتنے بڑے بڑے نام انتخابی میدان میں اتر گئے؟الیکشن 2024ء میں لاہور سے 20 سے زائد بڑے بڑے نام انتخابی میدان میں اتر گئے۔لاہور الیکشن 2024ء میں واحد شہر بن گیا ہے، جہاں سے بڑے بڑے نام میدان میں اترے ہیں۔لاہور سے الیکشن لڑنے والے 20 سے زائد امیدوار ایسے ہیں، جو وزیراعظم، وزیراعلیٰ، گورنر، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی اور صوبائی وزراء کے عہدوں پر رہ چکے ہیں۔2024 کے عام انتخابات میں لاہور سے بڑے بڑے نام الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، قومی اسمبلی کے 14 حلقوں میں سے دو حلقے ایسے ہیں،
جن میں سے دو سابق وزرائے اعظم نواز شریف، شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور حمزہ شہباز حصہ لے رہے ہیں۔دو سابق گورنر میاں محمد اظہر اور سردار لطیف کھوسہ بھی لاہور سے میدان میں ہیں۔سابق اسپیکر ایاز صادق، سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب رانا مشہود، سابق وزیرخارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی لاہور سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔سابق وزراء میں ثمینہ خالد گھرکی، علیم خان، ڈاکٹر یاسمین راشد، خواجہ سعد رفیق، خواجہ عمران نذیر، بلال یاسین، میاں اسلم اقبال اور خواجہ سلمان رفیق شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں