تازہ ترین

نواز شریف سیاستدان نہیں بلکہ۔۔۔ سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا بڑا دعویٰ

ملتان (پی این آئی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز شریف سیاستدان نہیں کاروباری شخص تھے، آئندہ الیکشن میں آزاد امیدواروں کی اکثریت جیتے گی، اگر یہ نتائج نہ ہوں تو میرا نام بدل دینا۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ آج کل انتخابات موضوع بحث بنے ہوئے ہیں،8فروری پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں،حلقے نے مجھے عزت دی ہے ،میں انہیں بکنے نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے کبھی اس حلقے کیلئے کام نہیں کیا،جہانگیر ترین ایک الیکشن جیت سکے وہ بھی جتوایا گیا تھا،میں یقین دلاتا ہوں میں مقابلہ کروں گا۔انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین کا ملتان سے کیا تعلق ہے یہ تو باہر کے لوگ ہیں،مسلم لیگ (ن) نے اس سیٹ کو قربان کردیا ، شیخ طارق رشید کو لڑنے دیتے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتائج آج بتا دیتا ہوں 30سے 35 فیصد سیٹیں ن لیگ کی ہوگی،20فیصد تک سیٹیں پیپلزپارٹی کی ہوں گی باقی آزاد ہوں گے،پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں ہوگا،اگر یہ نتائج نہ ہوں تو میرا نام بدل دینا،محسن نقوی جتنی بھاگ دوڑ کررہے ہیں حق بنتا ہے انہیں وزیراعظم بنا دیں۔

 

 

 

 

انہوں نے کہاکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سمجھایا تھا جو سلوک نواز شریف کیساتھ ہورہا ہے وہی تمہارے ساتھ ہوگا،امریکا ہمارا نمبر ون دشمن ہے، پاکستان کو ختم کرنا ان کے فیور میں نہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف سیاستدان نہیں کاروباری تھے،مگر انہیں سیاستدان بنادیا گیا ،جہانگیر ترین بھی کاروباری تھے آج ان کی اپنی جماعت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں