ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بُری خبر، فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں 1 ہزار فیصد اضافے کا اطلاق کر دیا گیا۔

 

 

 

مختلف لائسنسز کی فیس 500 روپے سے 2 ہزار روپے سالانہ تک مقرر کر دی گئی، باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں لرنر پرمٹ اور لائسنس فیسوں میں اضافے کے نئے شیڈول کا اطلاق ہو گیا ،نگران پنجاب حکومت کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا۔ لرننگ لائسنس کی فیس 60روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی جبکہ پہلی دفعہ موٹرسائیکل لائسنس بنانے کی فیس 980روپے کر دی گئی ،سالانہ فیس 480روپے ہوگی، رینول نہ کروانے کی صورت میں ایک سال کا جرمانہ 600 روپے ہوگا۔

 

 

 

اس طرح کار لائسنس کی فیس 2480فیس ہوگئی جبکہ سالانہ فیس 1650روپے ہوگی اور تجدید نہ کروانے کی صورت میں ایک سال کا جرمانہ 2062 روپے ہوگا،ایل ٹی وی لائسنس کی فیس 2480جبکہ سالانہ فیس 1850ہوگئی ،تجدید نہ کروانے کی صورت میں ایک سال کا 2312 روپے جرمانہ ہوگا، ایچ ٹی وی لائسنس کی مکمل فیس 2480جبکہ سالانہ فیس 1850ہوگئی اور تجدید نہ کروانے کی صورت میں ایک سال کا جرمانہ 2312 ہوگا، ٹریفک کمرشل کی مکمل فیس 1980 جبکہ سالانہ فیس 1400روپے ہوگی جبکہ تجدید نہ کروانے پر ایک سال کا جرمانہ 1700 روپے ہوگا، ٹریکٹر ایگریکلچر کی مکمل فیس 1480جبکہ سالانہ فیس 950 روپے ہوگی جبکہ تجدید نہ کروانے پر ایک سال کا جرمانہ 1700 روپے ہوگا، کار، موٹرسائیکل کے انٹرنیشنل لائسنس کی فیس 5430جبکہ ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی لائسنس کی فیس 6030 روپے ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close