خوفناک دھماکہ، تین افراد نشانہ بن گئے

باجوڑ(پی این آئی) خوفناک دھماکہ ۔۔ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل اتمانخیل علیزئی ڈاگ میں دھماکا ہو گیا جس کی وجہ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھما کہ قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ 8 جنوری کو باجوڑ میں انسدادِ پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے ٹرک کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں