شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو بڑا سرپرائز دیدیا

ممبئی( پی این آئی) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کیلئے پچھلا برس کامیابیوں اور کامرانیوں کا برس رہا اور ان کی تین فلمیں پٹھان، جوان اور ڈنکی نے باکس آفس پر بہترین بزنس کیا۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار اب ایک منفرد کردار والی فلم کرنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے ان کی نامور فلمساز وشال بھردواج سے بات چیت چل رہی ہے۔وشال بھردواج انڈسٹری میں منفرد انداز کی فلمیں بنانے کی شہرت رکھتے ہیں اور انہوں نے اومکارا، مقبول اور حیدر جیسی شاندار فلموں کو ڈائریکشن دی ہے۔ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان اپنے مداحوں کو سرپرائز دینے کیلئے وشال بھردواج سے معاہدہ کرنے والے ہیں اور یہ متوقع طور پر ایک تھرلر فلم ہوگی۔بھارتی فلمساز کا فلمی اسکرپٹ اداکار کو پسند آگیا ہے اور وہ جلد باضابطہ طور پر فلم کو بنانے کا اعلان کرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ وشال بھردواج متعدد بار بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close