پشاور(پی این آئی)الیکشن ٹربیونل ، پی ٹی آئی رہنما کی قسمت کا فیصلہ ہو گیا،الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے کاغذات درست قرار دے دیے۔ریٹرننگ افسر نے این اے 35 اور پی کے 92 کوہاٹ سے شہریار آفریدی کے کاعذات مسترد کردیے تھے جس کے خلاف انہوں نے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔پشاور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی اپیل پر سماعت کی جس میں الیکشن ٹربیونل نے شہریار آفریدی کی اپیل منظور کرلی اور ان کے کاعذات درست قرار دے دیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں