ویب ڈیسک (پی این آئی) فرانس کی وزیراعظم الزبتھ بورن نےاپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، تاہم وہ نئے وزیر اعظم کی تعیناتی تک الزبتھ بورن عہدےپر رہیں گی۔
فرانسیسی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم الزبتھ بورن نےاپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، الزبتھ بورن نے آج حکومت کا استعفیٰ صدر کو پیش کیا، جنہوں نے اسے قبول کر لیا۔ فرانسیسی صدرایمانوئیل میکرون نے ایک ایکس ( ٹویٹر) پوسٹ میں کہا کہ الزبتھ بورن کی فرانس کے لئے خدمات قابل تعریف کرتے ہوئے قومی کیلئے ہر روز مثالی کام کرنے پر الزبتھ بورن کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ صدر ایمانوئیل میکرون نے اپنی صدارت کو ایک نئی تحریک دینے کی کوشش میں کابینہ میں ردوبدل کر رہے ہیں۔ یہ 2023 کے سیاسی بحرانوں کی وجہ سے پنشن کے نظام اور امیگریشن قوانین کی انتہائی متنازعہ اصلاحات کے بعد سامنے آیا۔
واضح رہے کہ الزبتھ بورن کومئی 2022 میں فرانسیسی وزیر اعظم مقرر ہوئی تھیں، اور وہ فرانسیسی تاریخ میں صرف دوسری خاتون وزیر اعظم تھیں۔ اور اب وہ نئے وزیر اعظم کے آنے تک نگراں وزیر اعظم کے طور پر کام کریں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں