خام تیل سستا ہوگیا

ریاض(پی این آئی) خام تیل سستا ہوگیا ۔۔ سعودی عرب نے خام تیل کے نرخ میں ایک فیصد سے زیادہ کمی کردی ہے۔

یہ حیرت انگیز فیصلہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سبب بنا ہے۔سعودی عرب کے اقدام سے اس کے تیل کے نرخ 27 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے طول پکڑنے پر ماہرین نے کہا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھاکر بحران پیدا کرسکتا ہے۔ان کا خیال تھا کہ غزہ کی لڑائی تیل کی عالمی منڈی پر بھی اثر انداز ہوگی اور توانائی کے بحران سے دوچار دنیا کے لیے مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔

پیر کو لندن میں برینٹ آئل کے نرخ ایک فیصد یعنی 86 سینٹ کی کمی سے 77.9 ڈالر فی بیرل کے نرخ تک آگئے۔دوسری طرف یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے نرخ 1.15 فیصد (85 سینٹ) کی کمی سے 72.96 ڈالر کی سطح پر آگئے۔سعودی عرب نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی طرف سے رسد بڑھائے جانے اور غیر معمولی مسابقت کے باعث نرخ گرائے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں