لاہور (پی این آئی) پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں آج دھند کے باعث 35 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
جدہ سے ملتان، دبئی، سیالکوٹ اور دبئی سےلاہور کی 4 پروازوں نے متبادل ائیرپورٹس پر لینڈنگ کی۔پشاور سے جدہ، ریاض، مسقط، بحرین، دوحہ، دبئی اور ابوظبی کی 13 پروازیں منسوخ ہوئیں، دبئی سے سیالکوٹ کی پرواز ای کے 618 کی تیسری بار لینڈ کیے بغیر دبئی واپسی ہوئی۔سال کے پہلے ہفتے میں پاکستان کی 260 پروازیں منسوخ ہوئیں اور کئی پروازیں متاثر ہوئیں۔
پی آئی اے کی جدہ سے ملتان کے لیے پرواز کو لاہور اتار دیا گیا، دبئی سیالکوٹ کی پرواز ای کے 618 لینڈ نہ کرسکی، واپس دبئی میں لینڈنگ کرنا پڑی۔دبئی سے لاہور کی پی آئی اے کی پرواز پی کے204 کی اسلام آباد میں لینڈنگ ہوئی، اسلام آباد دوحہ پی کے287، دبئی پی کے 233، مسقط پی کے 292 منسوخ ہوئی۔
اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 144، ابوظبی کے لیے پی کے 262 منسوخ ہوئی، اسلام آباد سے سکھر پی کے 631 اور 632 کراچی پی ایف 123 منسوخ کی گئیں۔سیالکوٹ دبئی ای کے619، پشاور مسقط پی کے259 اور 260 منسوخ ہوئیں، پشاور ابوظبی پی کے217، 218، دوحہ پی کے 285 اور 286 منسوخ ہوئیں۔
لاہور سے کوالالمپور پی کے 898 اور 899، دبئی کے لیے پی کے 235 منسوخ ہوئیں، ابوظبی سےلاہورکی پرواز ای وائی241،لاہور کوئٹہ پی کے 322 اور 323 منسوخ ہوئیں، لاہور سےکراچی ای آر 522 اور 523 ملتان سے شارجہ کے لیے پی کے293، 294 منسوخ ہوئیں، ملتان سے ریاض پی کے 765 اور 766 جدہ کے لیے پی کے 940 بھی منسوخ کی گئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں