عمران خان کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور 190ملین پاونڈ ریفرنسسز کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔

توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کی۔ توشہ خانہ ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ملک ریاض کی جانب سے انکے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے۔ فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں تین درخواستیں دائر کیں۔190ملین پاونڈ ریفرنس میں ملزمان کو نقول کی تقسیم بھی 8جنوری تک موخر کر دی گئی۔ بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی استدعاکی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی استدعا عدالت نے منظور کرلی۔

سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر کی بانی چیئرمین سے ملاقات کی درخواست بھی منظور کرلی گئیں۔ گذشتہ سماعت پر بھی توشہ خانہ ریفرنس کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کی تھی۔ سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی اور عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی کیلئے 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی۔ توشہ خانہ ریفرنس اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ بھی 6 جنوری کو کیا جانا تھا تاہم آج پھر عدالت نے فرد جرم عائد کرنے اور درخواست ضمانت پر سماعت کیلئے 8 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی۔

دوسری جانب عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close