ٹول پلازہ کے ریٹ میں 100فیصد تک اضافہ

لاہور(پی این آئی) پنجاب کمیونیکیشن اینڈ ورک (سی اینڈ ڈبلیو) ڈیپارٹمنٹ نے ٹول پلازہ کے ریٹ میں 100فیصد تک اضافہ کر دیا۔

کاروں کے لیے ٹول ٹیکس 20روپے سے بڑھا کر 30روپے اور بسوں کے لیے 60روپے سے بڑھا کر 70روپے کر دیا گیا ہے۔منی بس اور ویگن کے لیے ٹیکس کی شرح میں دو گنا اضافہ کرتے ہوئے اسے 20روپے سے بڑھا کر 40روپے کر دیا گیا ہے۔ٹرکوں سے اب 70روپے ٹیکس ہی وصول کیا جائے گا۔اسی طرح ٹریکٹر ٹرالی سے اب 20روپے کی بجائے 40روپے اور دیگر کمرشل گاڑیوں سے 70روپے ٹول ٹیکس لیا جائے گا۔

حالیہ دنوں پنجاب حکومت کی طرف سے لاہور رنگ روڈ پر بھی ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا تھا جہاں اب پرائیویٹ جیپ اور کار سے 60روپے، مسافر وین اور کوسٹر سے 120روپے، مسافر بس سے 300روپے، لوڈر ٹرک، پک اپ اور ڈمپر سے 360روپے اور ہیوی وہیکلز سے 600روپے ٹول ٹیکس لیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close