ایک اور پاکستانی کرکٹر کی سیاست میں انٹری، کہاں سے الیکشن لڑنے جارہے ہیں؟

لاہور (پی این آئی) ایک اور پاکستانی کرکٹرسیاست میں انٹری دینے کوتیار ہیں ۔38سالہ سابق کرکٹر خالد لطیف ملیرکی صوبائی اسمبلی کی نشست سےالیکشن لڑیں گے۔

سما سے خصوصی گفتگوسابق کرکٹر خالد لطیف نے کہا کہ کرکٹرز رول ماڈل ہوتے ہیں ان کو لوگوں کےلیےکام کرنا چاہیے،ملیرکےحالات بہت خراب ہیں، لوگ پریشان ہیں ،ملیرپہلےکرکٹ کی نرسری تھا اب وہاں گراؤنڈ بھی نہیں ہیں۔انہوں نےکہا کہ کرکٹ کی طرف بھی جلد واپسی ہوگی، لوگ سمجھتےہیں ٹی ایل پی صرف مولویوں کی جماعت ہے،الیکشن جب بھی ہوں ہم الیکشن کےلیےتیار ہیں، ملک میں دین کا نظام چاہتا ہوں جبھی ٹی ایل پی کا انتخاب کیا۔واضح رہے کہ اپنے جارحانہ انداز سے بین اقوامی کرکٹ میںنام بنانے والےخالد لطیف پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ڈومیسٹک میں کراچی ڈولفنز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں