تازہ ترین

تحریک انصاف کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کا سلسلہ شروع، کس کس کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی؟

راولپنڈی(پی این آئی)پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

سبطین خان، فردوس شمیم نقوی اور اعجاز الحق کے بھی کاغذاتِ نامزدگی منطور کر لیے گئے۔این اے 236 سے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی اپیل پر آج سماعت ہوئی۔ الیکشن ٹریبونل نے فردوس شمیم نقوی کی اپیل منظور کرلی ۔فردوس شمیم نقوی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی کے کاغذات سیاسی بنیادوں پر مسترد کیے جارہے تھے۔ اسلئے ایک سے زیادہ کاغذات جمع کرائے۔جسٹس خادم حسین نے ایڈوکیٹ جبران ناصر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیاسی تقریر نا کریں آپ صرف قانون کی بات کریں ، وکیل اپیل کنندہ نے کہا کہ پارٹی کا نشان نا ہونے پر کاغزات مسترد کیے گئے ، جسٹس خادم حسین نے ریمارکس دئے کہ یہ تو پارٹی بعد میں فیصلہ کرے گی کون امیدوار ہوگا۔

جانچ پڑتال کے مرحلے پر کیسے مسترد ہوگئے، فردوس شمیم نقوی این اے 236 سے ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔ اسی طرح راولپنڈی میں الیکشن ٹربیونل نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سبطین خان کو میانوالی کے حلقہ پی پی 88 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسران کا سبطین خان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔ پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ محمد اعجاز الحق کے حلقہ این اے 55 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

پنڈی کے ٹربیونل نے آر او کے اعتراضات مسترد کر دیئے۔علاوہ ازیں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی کاغذات نامزذگی مستردہونے کیخلاف بھی دونوں اپیل منظور کر لی گئیں۔ الیکشن ٹریبونل نے کاغذات مسترد کئے جانے کے آراوز کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔شیخ رشید کے این اے 56 اور 57سے کاغذات نامزدگی منظورکیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں