راولپنڈی(پی این آئی) پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر خان کاکہنا ہے کہ فیصلے کیخلاف ہم کل سپریم کورٹ جائیں گے،سپریم کورٹ کہہ چکی کہ پارٹی سے انتخابی نشان لینا اسے تحلیل کرنے کے مترادف ہے،بلا بحال نہ ہوا تو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ٹکٹوں کے معاملے پر ملاقات ہوئی،غلط فہمی ہے کہ الیکشن کمیشن کو نہیں سنا گیا،ان کاکہناتھا کہ آپ کرپشن اور ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد رکھیں گے۔بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ 90 فیصد سے زیادہ یقین ہے کہ سپریم کورٹ بلا بحال کرے گی،انتخابی نشان کا مسئلہ سپریم کورٹ میں ہی حل ہوگا، ویسے بھی یہ مسئلہ سپریم کورٹ میں ہی حل ہونا تھا،ان کاکہناتھا کہ ہمارے امیدواروں کا ایک مشترکہ ہی انتخابی نشان ہونا چاہئے،ہم سے نشان لیا گیاتو پلان بی پر غور کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں