دو طیاروں کا خوفناک تصادم، ہلاکتیں ہوگئیں، افسوسناک خبر

اسلام آباد (پی این آئی) حکام نے بتایا کہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ہنیڈا ہوائی اڈے کے رن وے پر منگل کو جاپان ایئر لائن کے طیارے کے کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرانے کے بعد دونوں جہازوں میں آگ لگ گئی۔

کیریئر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایئربس A-350 مسافر طیارہ ہنیڈا کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کر رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس حادثے کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جبکہ مسافر طیارے میں آگ بھڑکتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔ 379 مسافروں کے ساتھ یہ طیارہ ٹوکیو ایئر پورٹ پر لینڈنگ کر رہا تھا کہ اسی دوران رن وے پر ایک اور کوسٹ گارڈ ایئر کرافٹ موجود تھا، جس سے طیارے کی شدید نوعیت کی ٹکر ہوئی اور فوری طور پر دونوں طیاروں میں آگ بھڑک اٹھی۔ ٹوکیو ایئر پورٹ انتظامیہ نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے کہ جہاز میں 379 مسافر سوار تھے، جنہیں ہنگامی بنیادوں پر بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور آگ بجھا دی گئی ہے۔ حادثے کی وجہ جاپان ایئر لائن کے طیارے کے کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرانےکے حادثے کے بارے میں جاپانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی وجہ کی تحقیقات کر رہا ہے۔ دریں اثناء جاپان کے بین الاقوامی نشریاتی ادارے نے اطلاع دی ہے کہ جاپان کوسٹ گارڈ کے طیارے میں سوار پانچ افراد مردہ پائے گئے۔ جہاز میں سوار چھ میں سے ایک پائلٹ شدید زخمی ہوا تاہم وہ بچ گیا ہے۔

کوسٹ گارڈ نے بعد میں کہا کہ اس کا طیارہ نئے سال کے پہلے دن آنے والے طاقتور زلزلے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو امداد پہنچانے کے لیے جاپان کے مغربی ساحل پر واقع نیگاتا ہوائی اڈے کی طرف جا رہا تھا۔ جاپان میں سال نو کے آغاز پر آنے والے اس زلزلے میں تقریباً 50 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جاپانی ریڈیو اور کمیونیکیشن سروس ٹی بی ایس کی طرف سے شائع کردہ تصاویر میں تجارتی طیارے کے مسافروں اورآگ بجھانے کی کارروائیوں کے دوران ہنگامی آپریشن کو بھی دکھایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں