چند گھنٹوں میں زلزلے کے کئی جھٹکے، ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا

ٹوکیو (پی این آئی )جاپان میں نئے سال کے پہلے روز آنے والے شدید زلزلے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے اور اب تک 50 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔زلزلے کے بعد دل دہلا دینے والی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پرسامنے آئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو سے 400 کلومیٹر دور وسطی صوبے اشیکاوا میں 7.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ شدید زلزلے کے بعد سڑکوں پر گہری دراڑیں پڑنے کے ساتھ رہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی اور ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے تھے۔ جاپان میں زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد 24 ہوگئی ہے اور اب تک 50 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں