سینئرپیپلز پارٹی رہنما نے پی ٹی آئی کے لیے” بلے” کے انتخابی نشان کی حمایت کر دی

کراچی (آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو تمام سیاسی جماعتوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈمانگ رہے ہیں، پی ٹی آئی کو اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت ملنی چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہباز شریف ہمارے کے لئے قابل احترام ہیں، پہلے بھی اعلانات ہوئے مگر عملدرآمد نہیں ہوا، 2008 سے 2013 تک وفاق میں پیپلزپارٹی کی حکومت تھی، 2013 کے بعد سندھ کے پی ایس ڈی پی میں 10 فیصد نہیں ملے، سندھ کو اس کے حصہ کے فنڈز نہیں ملے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ این اے 242 سے شہباز شریف لڑیں یا مصطفی کمال جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لے، پی ٹی آئی کو اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنا چاہیے ،9 مئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ جن لوگوں پر 9 مئی کے کیسز ہیں وہ عدالتوں کا سامنا کریں جن پر کیسز نہیں انہیں الیکشن میں حصہ لینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی کی اہلیہ سے کاغذات چھینے کی مذمت کرتے ہیں، بلاول بھٹو سب کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں، ہم کسی اور کے نہیں، عوام کے لاڈلے بننا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں