بابراعظم اور محمد رضوان کیلئے بُری خبر آگئی

دبئی (پی این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئر کی نئی رینکنگ جاری کر دی، محمد رضوان اور بابر اعظم کی ایک ایک درجہ تنزلی ہو گئی۔

 

 

 

نئی رینکنگ کے مطابق محمد رضوان دوسرے سے تیسرے جبکہ بابر اعظم پانچویں نمبر چلے گئے، ٹی 20 رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، انگلینڈ کے فل سالٹ نے 18 درجے ترقی پاکر دوسرے نمبر پر قبضہ جما لیا۔آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ٹی 20 بولنگ میں عادل رشید پہلے، راشد خان دوسرے اور روی بشنوئی تیسرے نمبر پر برقرار ہیں، ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین 2 درجے ترقی پا کر چوتھے نمبر پر آ گئے، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close