مقابلہ شروع ہو چکا، پیپلز پارٹی اب ہماری اتحادی نہیں رہی، سینئر ن لیگی رہنما کا اعلان

اسلام آباد ( آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ کی پوزیشن واضح ہے، فیصل صالح حیات مضبوط سیاستدان ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رفیق رجوانہ نے کہا کہ بلاول نے بینظیر بھٹو کے قتل کو پنجاب میں پیپلزپارٹی کو کمزورکرنے کی سازش قراردیا، انہوں نے آج اپنا قد چھوٹا کرنے کی کوشش کی۔

رفیق رجوانہ نے کہا کہ 27دسمبرملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بینظیر بھٹو ملک میں جمہوریت اور سیاست کی علامت تھیں، ان کا قتل پورے پاکستان کے خلاف سازش تھی۔سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب ہماری اتحادی نہیں رہی، اور سیاست کے میدان میں مقابلہ شروع ہوچکا ہے لیکن سیاست میں ایک دوسرے پرذاتی حملے نہیں ہونے چاہئیں۔رفیق رجوانہ نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کی پوزیشن واضح ہے، فیصل صالح حیات مضبوط سیاستدان ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close